ائرایشیا کے تباہ شدہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا: انڈونیشین حکام
جکارتہ(رائٹرز) انڈونیشیا کے قریبی سمندر میں گر کر تباہ ہونیوالے ائرایشیا کے طیارے کا غوطہ خوروں نے’’ بلیک بکس‘‘ ڈھونڈ لیا، اب یہ امکان پیدا ہوگیا کہ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہ معلوم ہوسکے گی، دوسری طرف مزید متعدد نعشیں اور سامان بھی برآمد ہوا ہے۔