• news

راجا پاکسے انتخابات میںممکنہ شکست کے پیش نظر فوجی بغاوت چاہتے تھے:صدارتی ترجمان

کو لمبو(این این آئی) انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے سری لنکا کے سابق صدر مہندرا راجا پاکسے اپنی کرسی بچانے کیلئے الیکشن کے دوران اقتدار پر فوج کا قبضہ چاہتے تھے جبکہ اس حوالے سے نئی آنے والی حکومت تحقیقات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومنتخب صدر میتھری پالا سری سینا کے ترجمان نے کہاکہ راجا پاکسے انتخابات میں اپنی ممکنہ شکست کے پیش نظر فوجی بغاوت چاہتے تھے تاکہ وہ اپنے اقتدار کو مزید طول دے سکیں ، نئی کابینہ سابق صدر کی جانب سے کی گئی سازشوں کی تحقیقات کرے گی۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فوج اور پولیس کی جانب سے فوجی بغاوت کی حمایت نہ کئے جانے پر راجا پاکسے اقتدار سے الگ ہونے پر مجبور ہوئے ۔

ای پیپر-دی نیشن