• news

جے وردھنے کی سنچری رائیگاں‘نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلاون ڈے ہرادیا

کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔ میزبان ٹیم کو 7 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز سکور کئے تھے۔ نیوزی لینڈ نے ہدف 43 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فاتح ٹیم کے کپتان برینڈن میکلم نے انیس گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔ میکلم نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 19 گیندوں پر نصف سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ برابر کر دیا۔ وہ 22 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ مین آف دی میچ کورے اینڈرسن نے 81 رنز سکور کئے۔ نیتھن میکلم 25 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں سے فتح حاصل کی اور سات میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری بھی حاصل کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن