پاکستانی پریمیئر فٹ بال لیگ کے آر ایل نے کے پی ٹی کو اپ سیٹ شکست دے دی
کراچی(سپورٹس رپورٹر) پاکستان پریمئر لیگ کے فیصلہ ہونے کے بعد2014ء کی چیمپئن کے آر ایل نے ایک اپ سیٹ مقابلے میں ہوم ٹیم کے پی ٹی کو صفر ایک گول سے شکست دیکر3 قیمتی پوائنٹس حاصل کئے یہ میچ غیر دلچسپ رہا۔ تاہم کے آر ایل نے فتح کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب رہی اور24 ویں منٹ پر محمد دائود کے واحد اور فیصلہ کن گول کی بدولت کامیابی حاصل کی۔