آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ: پاکستان نے سری لنکا کو12 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 12 رنز سے برتری شکست دے کر مزید 2 پوائنٹس حاصل کر لئے۔ سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست۔ قومی ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ ابتدائی کھلاڑی ناکام رہیں تاہم مڈل آرڈرز نے بہتر کھیل پیش کیا۔ مرینہ اقبال 4 جویریہ خان ایک‘ بسمہ معروف 9‘ نین عابدی 29‘ کپتان ثناء میر 34‘ ندا ڈار11‘ اسماویہ اقبال 19‘ قنسطہ جلیل 4 سمیعہ صدیق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ سدرہ ناز 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ایس کماری نے 3 کشالیہ نے 2 ویرا کوڈی‘ رانا ویرا اور سری ورد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکن ویمنز ٹیم 45.1 اوورز میں 126 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ جیانگانی 11 ویرا کوڈی 19 سورنگیکا 38 پریرا 8 سری ورد نے 7 کشالیہ 8 ایس ویرا کوڈی صفر‘ کینچنا صفر‘ سمودیکا 7 ایس کماری ایک سکور پر آؤٹ ہوئیں۔ بسمہ معروف اور سعدیہ یوسف نے تین تین‘ ثناء میر نے 2 جبکہ سمیہ صدیق نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ثناء میر کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کے پوائنٹس 4 ہو گئے۔ تیسرا ون ڈے کل شارجہ میں ہی صبح ساڑھے دس بجے کھیلا جائے گا۔