• news

7 قومی کرکٹرز کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ آج ، تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سات کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ آج لاہور میں ہونگے جبکہ دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ کل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ کیمپ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑی آج منیجر نوید اکرم چیمہ کو رپورٹ کرینگے۔ آج جن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ متوقع ہیں ان میں کپتان مصباح الحق، احمد شہزاد، محمد حفیظ، یونس خان، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد اور اسد شفیق شامل ہیں۔ عالمی کپ 2015ء کے لیے پاکستان ٹیم کے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں کپتان مصبا ح الحق، احمد شہزاد، محمد حفیظ، سرفراز احمد، یونس خان، حارث سہیل، عمر اکمل، صہیب مقصود، شاہد آفریدی، یاسر شاہ، محمد عرفان، جنید خان، احسان عادل، سہیل خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ میں 15 فروری کو کھیلے گی جبکہ ورلڈ کپ سے قبل دو ون ڈے میچز نیوزی میں کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن