بنگلہ دیشی کرکٹر روبیل حسین کو ورلڈکپ تک ضمانت پر رہائی مل گئی
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کی عدالت نے کرکٹر روبیل حسین کو ورلڈکپ تک ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ روبیل حسین ورلڈکپ کھیل سکتے ہیں اور پریکٹس کریں۔ روبیل کے خلاف ماڈل و اداکارہ شادی کا جھانسہ دینے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔ وکیل کے مطابق روبیل کی رہائی قومی مفاد میں کی گئی ہے۔ وہ کوئی ٹیم کا اہم کھلاڑی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آف آپریشنز اکرم خان نے کہا ہے کہ اب روبیل کی پریشانی ختم ہو گئی ہے۔ وہ ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ہو کر پریکٹس کر سکتے ہیں۔