• news

آئینی ترمیم ڈنڈے نے منظور کرائی، سانحہ ماڈل ٹا¶ن کیس فوجی عدالت میں بھیجا جائے: طاہر القادری

اسلام آباد(آن لائن) عوامی تحرےک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آئےنی ترمےم ڈنڈے نے منظور کرائی، فوجی عدالتوں کے قےام تک خےر دےکھ رہا ہوں لےکن حکومت نے دھوکہ دہی کا آغاز کردےا ہے، دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والے ملک سے دہشتگردی کےسے ختم کرسکتے ہےں، سانحہ ماڈل ٹا¶ن کے ذمہ دار کب تختہ دار پر چڑھےں گے، اب تک جن10دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی ان مےں سے8 مشرف حملہ کےس کے ملزم تھے۔نجی ٹی وی کو دئےے گئے انٹروےو مےں انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹا¶ن واقعے کا مقدمہ فوجی عدالتوں مےں بھےجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دھوکہ دہی کا آغاز کردےا ہے کسی دہشتگرد کو معاف نہےں کےا جاسکتا، لاہور مےں پھانسی سے چند منٹ قبل صلح صفائی کرکے مجرم کو بچانے مےں حکومت کا اےک وزےر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کے بعد جن10مجرموں کو پھانسی دی گئی ان مےں سے اےک سری لنکن ٹےم پر حملے اور اےک اور کو چھوڑ کر باقی تمام مشرف پر حملہ کرنے والے لوگ ہےں ابھی اور کسی بھی مجرم کو پھانسی نہےں دی گئی، طاہر القادری نے کہا کہ ماڈل ٹا¶ن مےں14افراد کی شہادت اور90آدمےوں کوگولےوں سے چھلنی کرنے کا واقعہ ساری دنےا نے دےکھا اس دہشتگردی کے ذمہ دار کب تختہ دار پر چڑھےں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چےف جنرل راحےل شرےف، فوجی عدالتوں، اعلیٰ حکام، آئےن مےں ترمےم کرنے والوں اور جس ڈنڈے نے ترمےم کرائی سے3سوال کرتا ہوں اےک ےہ کہ پنجاب حکومت نے ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل جو ٹرےبونل خود بناےا تھا اس کی رپورٹ آئے، 6 ماہ گزرگئے پنجاب حکومت اس رپورٹ کو شائع کرنے سے کےوں گھبراتی ہے اور اسے کےوں دباےا ہوا ہے، اس رپوٹر مےں کس کو ذمہ دار ٹھہراےا گےا ہے؟، دوسرا سوال ےہ ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتےں سانحہ ماڈل ٹا¶ن کی تحقےقات کے لئے غےر جانبدار جوائنٹ انوسٹی گےشن ٹےم بنانے سے کےوں خائف ہے اور بار بار پنجاب پولےس پر مشتمل اپنی مرضی کی جے آئی ٹی کےوں بناتی ہے؟ تےسرا سوال ےہ ہے کہ وزےراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سےکرٹری توقےر شاہ جو سانحہ ماڈل ٹا¶ن حملے کا مرکزی کردار ہےں اور وزےراعلیٰ پنجاب نے انہےں بظاہر او اےس ڈی بنا دےا ہے اور انہےں برطرف کےا ہے اسے کس بڑے کام کی جزا مےں جنےوا مےں پاکستان کا سفےر مقرر کےا جارہا ہے؟ اور اگر وزےراعظم اور وزےراعلیٰ پنجاب قاتل اور منصوبہ ساز نہےں ہےں تو غےر جانبدار طرےقے سے فےصلے کےوں نہےں لے رہے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکمران خود دہشتگردی کی پشت پناہی کرتے ہوں وہ ملک کو دہشتگردی سے کےسے پاک کرائےں گے۔

طاہر القادری





ای پیپر-دی نیشن