ظفر وال سیکٹر پر بھارت کی پھر فائرنگ، چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب
شکرگڑھ (نامہ نگار)بھارتی بارڈر سکےورٹی فورسز بی اےس اےف نے ظفروال سےکٹر پر بلا اشتعال، بلاجواز وحشےانہ فائرنگ کرتے ہوئے سرحدی قوانےن کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی جارحےت پر چناب رےنجرز نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ معتبر ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے سرحدی قوانےن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ظفروال سےکٹر پر بلاجواز فائرنگ کی سرحدی عوام نے آئے روز بھارتی جارحےت پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کےا ہے اقوام متحدہ بھارتی جارحےت کا نوٹس لے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے ظفر وال سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی اور پاکستان رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔
بھارت فائرنگ