پریکٹس میچ، لاہور ایگلز نے لاہور لائنز کو شکست دیدی
لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی ون ڈے کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پانچویں پریکٹس میچ میں لاہور ایگلز نے لاہور لائنز کو چھبیس رنز سے شکست دیدی۔ ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں لاہور ایگلز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انتالیس اوورز میں ایک سو 82 رنز بنائے۔ لاہور ایگلز کے باؤلرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لاہور لائنز ٹیم کو ایک سو چھپن رنز تک ہی محدود رکھا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے علی ٹیپو نے چار جبکہ آغا سلمان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لاہور لائنز اور لاہور ایگلز کی ٹیموں کے مابین چھپا پریکٹس میچ منگل کو کھیلا جائیگا۔