• news

انٹرکلب گالف چیمپئن شپ لاہور جمخانہ نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹر کلب گالف چیمپئن شپ لاہور جم خانہ نے جیت لی۔ لاہور جم خانہ گالف کورس میں ہونے والی چیمپئن شپ میں میزبان ٹیم کے گالفرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ 34 بال مقابلے میں جم خانہ کے پیئرنگ نے 11 مقابلوں میں جبکہ انفرادی 26 مقابلوں میں 16 جمخانہ کے کھلاڑیوں کے نام رہے۔ سنگلز کے دو میچز برابر رہے۔ مجموعی طور پر لاہور جم خانہ نے 34 جبکہ رائل پام ٹیم نے 13 پوائنٹس اپنے نام کیے۔ انٹر کلب میچ کے اختتام پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایم طارق نے فاتح ٹیم کے کپتان سردار مراد خان کو ٹرافی انعام میں دی۔

ای پیپر-دی نیشن