سینما گھروں اور تھیٹروں کی سکیورٹی مزید سخت
لاہور (کلچرل رپورٹر) امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں سینما گھروں اور تھیٹر ہالوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ یاد رہے سینما گھروں اور تھیٹر ہالوں کی انتظامیہ کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات ملے تھے۔