خیبر پی کے میں سکولوں کو سانحہ پشاور کے شہدا کے ناموں سے منسوب کرنیکا فیصلہ محکمہ تعلیم کو فہرست فراہم کرنیکی ہدایت
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے سکولوں کو سانحہ کے شہدا کے ناموں سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کو تمام سکولوں کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے حملے کے ماسٹر مائنڈ افغان سرحدی علاقوں میں روپوش ہیں۔