واشنگٹن میں سی آئی اے کے تشدد کیخلاف سینکڑوں افراد کا مظاہرہ
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں خفیہ ادارے سی آئی اے کے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں کوڈپنک نامی تنظیم نے خفیہ ادارے کے تشدد اور گوانتا ناموبے جیل کو ابھی تک بند نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں متعدد افراد نے شرکت کی مظاہرین سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن اور سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کے گھر کے سامنے جمع ہونے اور اس کے بعد سی آئی اے کے مرکز کے سامنے کھڑے ہوگئے مظاہرے کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ سی آئی اے کو انتہائی تشدد آمیز تفتیشی تکنیکوں کا ذمہ دارا ٹھہرایا جائے اور گوانتاناموبے جیل کو بند کیا جائے۔