• news

شیڈول کا اعلان،دہلی اسمبلی کے انتخابات 7فروری کوہونگے

کولکتہ (بی بی سی) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 70 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات 7 فروری کو ایک مرحلے میں منقعد ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 10 فروری کو ہوگی۔ بھارت کے چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے ایک نیوز کانفرنس میں دہلی کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے لیے نامزدگیاں داخل کرنے کا عمل 21جنوری تک پورا ہو جائیگا اور نامزدگیان وا پس لینے کی آخری تاریخ 24 جنوری ہوگی۔دہلی میں مجوعی طور پر ایک کروڑ 30 لاکھ ووٹرز ہیں۔ ووٹ ڈالنے کا پورا عمل مشینوں کے ذریعے ہو گا ۔

ای پیپر-دی نیشن