• news

137ارب روپے سے نیلم جہلم پاور پراجیکٹ68.4فیصد مکمل کر لیا: ڈائریکٹر جنرل

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)سینیٹر باز محمد خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل زبیر نے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ 137ارب روپے کی لاگت سے نیلم جہلم منصوبہ 68.4فیصد مکمل کر لیا گیا، منصوبے سے حکومت کو سالانہ 50ارب روپے کی آمدنی حاصل ہو گی۔ نیلم جہلم منصوبے کے 24دسمبر کے حادثے میں ایک چینی اور 3پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جا رہا ہے۔کمیٹی نے متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ دینے کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن