خیبر پی کے: لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال، شر انگیز مواد شائع کرنے پر پابندی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں امن و امان سے متعلق ٹیکنیکل کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے اجلاس میں اہم فیصلوں سمیت سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ دی۔ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال، شرانگیز مواد شائع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مساجد میں افغان پیش امام اور غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور سمیت کوہاٹ، ہنگو، بنوں اور دیگر اضلاع میں روزانہ سرچ آپریشن ہو گا۔ صوابی، سوات اور مالا کنڈ میں پولیس ٹریننگ سکول قائم کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ضلعی سطح پر 7 ماڈل پولیس سٹیشنز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔