• news

دہشت گردی بل پر اعتراضات کی وجہ دینی جماعتوں کے تعلقات ہیں: حاصل بزنجو

اسلام آباد (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کی جانب سے دہشت گردی بل پر اعتراضات کی وجہ ان جماعتوں کے تعلقات ہیں، کراچی میں رینجرز کے حالیہ آپریشن کے بہت بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں، حکومت اور عمران خان کو محاذ آرائی کی بجائے کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی اپنانی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن