• news

فیس بک پر اب میرا کوئی اکائونٹ نہیں: ریحام خان

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اب انکا کوئی فیس بک اکاؤنٹ نہیں، انہوں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبروں سے دلبرداشتہ ہوکر ڈیلیٹ کردیا، جس پر ان کے 89,700 فالوورز تھے جبکہ شادی کے بعد ٹوئیٹر پر ریحام خان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ عمران خان اور ریحام خان کی بالآخر شادی ہوگئی لیکن شادی سے قبل سوشل میڈیا پر افواہوں کا سلسلہ جاری رہا۔

ای پیپر-دی نیشن