دہشت گردوں کو پھانسی دینا پاکستان کا حق ہے: امریکہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہاف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ قیادت کو ہلاک کر دیا۔ افغانستان میں 11 ستمبر کے حملوں کے ذمہ داروں کو ختم کیا، حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشتگردوں کی موجودگی پر تشویش ہے۔ داعش کی موجودگی کے باوجود اصل ہدف القاعدہ ہے۔ پاکستان کو دہشگردوں کو پھانسی دینے کا حق ہے۔ پشاور حملہ کے ملزمان کی تلاش میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔
امریکہ