• news

اسد قیصر یا کسی اور نے مظاہرین کو گالی دی تو معاف نہیں کرینگے، سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی مذمت کرتے ہیں: شیریں مزاری

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اسد قیصر یا کسی اور نے مظاہرین کو گالیاں دیں تو ہم معاف نہیں کریں گے۔ بچوں کے والدین کے زخم ابھی تازہ ہیں۔ ہم اپنے خلاف ہر نعرہ سننے کو تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے مظاہرین کے ساتھ سخت رویہ اپنایا، پولیس کو ان سے نرمی برتنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پی کے کی پولیس مثالی پولیس ہے۔ صوبائی حکومت کو اس واقعہ پر نوٹس لینا چاہئے اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتے۔ پولیس نے غلط طریقے سے مظاہرین کو ہینڈل کیا۔ پشاور کے واقعات پر سےاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوششوں کی شدےد مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دورغ گوئی وفاقی وزےر اطلاعات پروےز رشےد کی پہچان بن چکی ہے اور ان کی صبح کا آغاز اور دن کا اختتام جھوٹ اور غلط بےانی پر ہوتا ہے۔
شیریں مزاری

ای پیپر-دی نیشن