پاکستان اور روس کا سٹرٹیجک استحکام کیلئے مشاورتی عمل مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
ماسکو (آن لائن) پاکستان اور روس نے سٹریٹجک استحکام پر مشاورتی طریقہ کارکو مزید مضبوط بنانے، جامع اور پائیدار شراکت داری پر مبنی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ سٹریٹجک استحکام پر پاک روس مشاورتی گروپ کا نواں اجلاس ماسکو میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی طرف سے وفدکی سربراہی ڈپٹی سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم اور روسی وفدکی سربراہی نائب وزیر خارجہ سرگئی اے ایابکوف نے کی۔ اجلاس میں قریبی اوردوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی، دونوں طرف سے بین الاقوامی اسلحہ کنٹرول ایٹمی عدم پھیلاو¿ کے شعبوں سمیت علاقائی اورعالمی سطح پر سٹریٹجک استحکام پرغورکیاگیا۔ پاکستان اور روس نے دوطرفہ تعاون اورکثیرالجہتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا، دونوں طرف سے سٹریٹجک استحکام پر مشاورتی طریقہ کارکو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ اور دوبارہ جامع اور پائیدار شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اظہارکیا گیا۔ دونوں طرف سے مشاورتی گروپ کا اگلا اجلاس مناسب تاریخوں میں اسلام آبادمیں منعقدکرنے پر اتفاق کیاگیا۔ پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے لئے روس اور بین الاقوامی تنظیموںکے ڈپٹی وزیر خارجہ گینڈی گیٹیلوف اور روسی صدر پیوٹن کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان ظمیر قابلوف سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اجلاس