• news

لکھوی نظر بندی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کیمرہ سماعت کی درخواست منظور کر لی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظربندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ حساس دستاویزات پیش کرنا چاہتا ہوں چیمبر میں ان کیمرہ سماعت کی جائے۔ جسٹس نورالحق قریشی نے ان کیمرہ سماعت کی استدعا منظور کر لی۔ لکھوی کے وکیل نے کہا کہ اوپن کورٹ میں سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔ وفاق کی دستاویزات میں کوئی چیز خفیہ نہیں۔ ادھر لکھوی کے خلاف اغوا کیس کا پہلا عبوری چالان تیار کر لیا گیا جس کے مطابق تفتیش کے دوران ٹھوس شواہد نہیں ملے۔

لکھوی کیس


ای پیپر-دی نیشن