ملالہ کی یاداشتوں پر مشتمل کتاب ”میں ملالہ ہوں“ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے نصاب میں شامل
واشنگٹن(آئی این پی )نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی یاداشتوں پر مشتمل کتاب ”میں ملالہ ہوں“ (آئی ایم ملالہ) کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کرلیا گیا۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی کتاب ”میں ملالہ ہوں“ نے پوری دنیا میں پڑھنے والوں کو متاثر کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ جارج واشنگٹن ویمن لیڈرشپ پروگرام نے اسے اپنے سمر ریڈنگ سیریز سمپوزیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جارج واشنگٹن ویمنز انسٹیٹیوٹ نے ملالہ فنڈ کے اشتراک سے ملالہ کی یاداشتوں کو مزید وسعت دینے کے لئے ہائی سکولوں، کالجوں اور یونورسٹیوں کے طلباءکے لئے ایک گائیڈ بھی ترتیب دی ہے، جس میں خواتین اور لڑکیوں کے تعلیم کے حق سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔
ملالہ کتاب