این اے 122،پولنگ سٹیشنز پر 34 ہزار کائونٹر فائلزکے پیچھے دستخط موجود نہیں:عارف علوی
اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے متعدد پولنگ سٹیشنوں پر 34 ہزار ایسے کانٹر فائلز ملے ہیں جس کے پچھے دستخط موجود نہیں ہیں۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذکورہ حلقے کے تقریباً سو پولنگ سٹیشنز ایسے ہیں جہاں پر فارم 14 اور 15 غائب ہیں۔