ریاض: منشیات سمگل کرنے پر پاکستانی اورسپاہی کے قاتل سعودی شہری کا سر قلم
ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے پر ایک پاکستانی اور سپاہی کو قتل کرنے والے سعودی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔ نئے سال میں اب تک نو افراد کے سر قلم کئے گئے ہیں۔ سعودی شہری رقان بن عبدالباقی نے سکیورٹی اہلکار سلطان بن ابراہیم الجائد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔