حافظ آباد: زندگی کی 135 بہاریں دیکھنے والی خاتون چل بسی، 70 سے زائد پوتے، پوتیاں، نواسے، نواسیاں
حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) تین صدیاں دیکھنے والی حافظ آباد کے نواحی گائوںکوٹ قادر بخش کی معمر ترین خاتون صادقاں بی بی 135 سال کی عمر میں انتقال کر گئی۔ مرحومہ سائیں بشیر علی کی والدہ تھیں۔ انکے بیٹے بیٹیوں، پوتے پوتیوں اور نواسوں، نواسیوں کی تعداد 70سے زائد بتائی جاتی ہے۔ مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی قبرستان کوٹ قادر بخش میں سپرد خاک کر دیا گیا۔