• news

مظفرگڑھ: سکیورٹی خدشات کے باعث مختاراں مائی گرلز سکول بند

مظفر گڑھ(این این آئی + نوائے وقت نیوز) مظفر گڑھ میں سکیورٹی نہ ہونے کے باعث مختاراں مائی گرلزسکول بند کردیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق مختاراں مائی کے سکول میں سکیورٹی انتظامات ناقص ہیں، تحصیل جتوئی میں قائم مختاراں مائی گرلز سکول میں 800سے زائد غریب بچیاں مفت تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ محکمہ تعلیم نے بتایا کہ سکول کو مناسب سکیورٹی انتظامات کرنے کا کہا گیا تھا جو نہیں کیے گئے جس کے باعث سکول نہیں کھولا جاسکتا۔ دوسری طرف مختاراں مائی کا کہنا ہے کہ سکول ملکی اور غیر ملکی فنڈز سے چلتا ہے، اس وقت ادارے کے پاس سکیورٹی انتظامات کیلئے فنڈز موجود نہیں۔ مختاراں مائی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکول کو سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ غریب بچیاں تعلیم حاصل کر سکیں۔ مختاراں مائی نے  مزید کہا کہ سکیورٹی کے لئے میرے پاس رقم نہیں۔ 2 ماہ قبل رجسٹریشن کے لئے درخواست دی مگر ابھی تک سکول رجسٹرڈ نہیں کیا گیا جو ناانصافی ہے۔ حکومت سکیورٹی کے لئے مدد کرے۔

ای پیپر-دی نیشن