فرانسیسی پارلیمان نے داعش کےخلاف لڑائی میں فرانسیسی فوج کی شمولیت برقراررکھنے کے حق میں قرارداد کی متفقہ منظوری دیدی
پیرس (اے پی پی) فرانس کی پارلیمنٹ نے عراق میں داعش کے خلاف لڑائی میں فرانسیسی فوج کی شمولیت برقراررکھنے کے حق میں قرارداد کی متفقہ طورپر منظوری دیدی۔ فرانسیسی فوج نے چار ماہ قبل داعش کے خلاف فوجی کارروائیوں میں امریکہ کا ساتھ دینے کیلئے شمولیت اختیار کی تھی۔ فرانسیسی پارلیمنٹ میں اس کے حق میں ایک کے مقابلے میں 488 ووٹ ڈالے گئے۔