دہشت گردوں کا خاتمہ چیلنج ہے، قوم متحد ہوکر فوج کا ساتھ دے: جاوید اقبال بٹ
لاہور () قومی تاجر اتحاد کے وائس چیئرمین پنجاب جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ دہشتگردوں کا خاتمہ پوری قوم کیلئے ایک چیلنج ہے قوم متحد ہوکر فوج کا ساتھ دے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وسائل کے مطابق کوشش کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے وطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا وقت آ گیا انشاء اللہ اتحاد کی قوت سے بیس کروڑ عوام اپنی سیاسی و عسکری قیادت میں مٹھی بھر دہشت گردوں کو نیست و نابود کر دے گی۔