حکومت بیروزگاری کے خاتمے کیلئے پالیسیاں بنائے : شاہ فیصل آفریدی
لاہور ( کامرس رپورٹر )پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے حکومت سے اپیل کی کہ 2015ء کیلئے حکومت بیروزگاری کے خاتمے کو اولیں ترجیح قرار دے اور اس مقصد کیلئے نئے صنعتی و تجارتی اداروں کی افزائش کی مددگار پالیسیاں وضع کی جائیں۔