• news

اپرنٹس شپ سکیم کے فروغ کیلئے ٹیوٹا اہم کردار ادا کر رہی ہے : چیئرمین

لاہور( وقائع نگار خصوصی ) پنجاب میں اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے فروغ کیلئے ٹیوٹا اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، جنرل منیجر آپریشنز حامد غنی انجم ، ڈائریکٹر اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم وحید اصغر اور دیگر افسران موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ زیر تربیت اپرنٹسسز کی تعداد دوگنا سے بڑھ گئی جبکہ اپرنٹس شپ سکیم سے انحراف کرنے والی صنعتوں کی تعداد 223 سے کم ہو کر 180 رہ گئی ۔ چار ٹریڈرز الیکٹریشن ، مشینسٹ ، سیلز آفیسر اور کسٹمر سروس آفیسر کے پہلے گروپ کی تربیت کا آغاز 6 جنوری سے شروع ہوا ۔ 6 ماہ کی تکمیل پر 96 زیر تربیت طلبہ کو پارٹنر کمپنیوں میں 6 ماہ کے لیے آن جاب ٹریننگ پر بھیجا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن