کم آمدنی والوں کیلئے ہیلتھ انشورنش کارڈ جاری کیا جائے گا : مجتبیٰ شجاع
لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ ، قانون ، ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلتھ انشورنش کارڈ کا اجراء کیا جائے گا جس کی بدولت کم آمدنی والے افراد نہ صر ف سرکاری بلکہ بہترین نجی طبی اداروں میں بھی سٹیٹ آف دی آرٹ صحت کی سہولتیں حاصل کر سکیں گے ۔