آسٹریلین ہائی کمشنر کا دورہ کوتھم لاہور
لاہور ( پ ر) آسٹریلین ہائی کمشنر پیٹر ہیورڈ نے اہلیہ کے ہمراہ کوتھم لاہور کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ عائشہ بخش (اعزازی انویسٹمنٹ کونسل برائے میلبرن) بھی موجود تھیں۔ کوتھم پاکستان اور آسٹریلین سنٹر آف ایکسی لینس ، میلبرن آسٹریلیاکے مابین معاہدہ بھی ہوا جس کی رو سے پاکستان میں خواتین کی فلاح و بہبود اور خودمختاری کے فروغ پر کام کیا جائے گا۔ اس موقع پراحمد شفیق سی ای او کوتھم ، ظہیراحمدڈائریکٹر آپریشنزکوتھم ، وقار الیاس خان نائب صدر شیفس ایسوسی ایشن ، عشبہ کامران اور صائمہ عرفان بھی موجود تھے۔