مسئلہ کشمیر پر پیشرفت کیلئے پاکستان اور بھارت کی معاونت کیلئے تیار ہیں: بانکی مون
نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مذاکرات کی بحالی میں تاخیر تباہ کن ہو سکتی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر پیشرفت کیلئے دونوں ممالک کو مدد دینے کیلئے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت فوری طور پر مذاکراتی عمل کو بحال کریں کیونکہ اگر تشدد کو پھیلنے دیا گیا تو کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک تباہی کی طرف جا سکتے ہیں۔