• news

’’جسٹس عمران نیازی‘‘ نے این اے 122 کا فیصلہ سنا دیا، جسٹس کاظم کے فیصلے کا انتظار ہے: سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کی پریس کانفرنس سے لگتا ہے کہ میں نے انہیں دن میں تارے دکھا دیئے ہیں۔ تحریک انصاف کی نشستوں کو خالی قرار دینے سے متعلق کسی نے تحریک پیش نہیں کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ غیر حاضری پر نشست سے محروم کرنے کی نوبت نہ آئے۔ اگر حکومت اور اپوزیشن چاہے تو انہیں ڈی سیٹ کر سکتی ہے۔ سب چاہتے ہیں کہ ایسا نہ ہو، ملک کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔ جسٹس عمران خان نیازی نے اپنے طور پر این اے 122 کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جسٹس کاظم ملک نے ابھی فیصلہ سنانا ہے جس کا مجھے انتظار ہے۔  

ای پیپر-دی نیشن