• news

ملا فضل اللہ، شاہد اللہ شاہد سمیت 8 ملزم اشتہاری قرار، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی  (نوائے وقت نیوز)   انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کراچی ائر پورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور شاہداللہ شاہد کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے شاہد اللہ شاہد اور دیگر 8 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ اشتہار اخبارات میں فوری طور پر شائع کئے جائیں۔  دوران سماعت ملزمان اسد ظہیر، ندیم برگر اور سرمد صدیقی کو پیش کیا گیا۔ دونوں ملزمان پر حملہ آوروں کی معاونت کا الزام ہے۔ عدالت نے سماعت 29جنوری تک ملتوی کر دی۔  دوران سماعت پولیس نے تین گرفتار ملزموں کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ ملافضل اللہ اور شاہداللہ شاہد سمیت دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہیں لیکن گرفتاری کاکوئی امکان نہیں۔عدالت نے ملزموں کو  اشتہاری قراردیتے ہوئے اْن کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد کو بحق سرکارضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔  تین گرفتار ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مزید سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن