• news

پٹرول یکم فروری سے مزید سستا ہو گا 10 روز میں قلت پر قابو پا لیں گے: شاہد خاقان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے مزید کمی کی جائیگی۔ 8 سے 10 روز میں پٹرول کی قلت پر قابو پا لینگے اور صورتحال ٹھیک ہو جائے گی۔ ڈیزل کی سپلائی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 31 مارچ 2015ء سے ایل این جی کا ٹرمینل کام شروع کر دے گا، ایل این جی گھریلو پائپ لائن کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ ایل این جی کی قیمت قدرتی گیس کے تقریباً برابر ہو گی۔ پاک ایران گیس پائپ لائن دو ملکوں کے درمیان معاہدہ ختم نہیں ہو گا، معاہدے پر عملدرآمد کرینگے، امید ہے کہ ایران پر امریکی پابندیاں جلد ختم ہو جائیں گی۔ آئندہ تین سال میں ایران گیس پائپ لائن پر چین کی کمپنی کام کریگی۔ ایک سوال پر کہا کہ پٹرول کی طلب میں بے پناہ اضافے سے قلت پیدا ہوئی، طلب میں اضافہ حکومتی پلاننگ سے بہت زیادہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کا بحران نہیں کمی ضرور ہے۔ پٹرول کی قیمت کم ہونے سے طلب بڑھ گئی۔ ایک بڑی آئل ریفائنری کی 5 روز سے بندش کے باعث ذخائر کم ہوئے۔ پٹرول کی قیمت کم ہونے سے طلب بڑھ گئی۔ پٹرول کی ایک شپ منٹ میں تاخیر بھی کمی کا سبب بنی۔

ای پیپر-دی نیشن