عمران خان کے ساتھ پشاور میں پیش آنے والا واقعہ مکافات عمل ہے: اسفند یار ولی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سربراہ اے این پی اسفندیارولی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ پشاور میں پیش آنے والا واقعہ مکافات عمل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے خلاف ایک گھنٹے کا احتجاج بھی برداشت نہیں کر سکے۔ عمران خان کے خلاف احتجاج اے این پی نے نہیں شہید بچوں کے والدین نے کیا تھا۔ احتجاج کرنے والی خواتین کو گالیاں دینا شرمناک ہے۔ اے این پی احتجاج کرتی تو پھر لوگ دیکھتے کہ عمران خان وہاں کیسے پہنچتے۔