• news

آزاد عدلیہ کے لئے کردار ادا کیا، ثمرات ماتحت عدالتوں تک نہیں پہنچے: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اب امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ پاکستان اور افغانستان کا امن آپس میں جڑا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کرتا ہے۔ بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں کے افراد بھارت سے آتے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ بھارت ہماری توجہ بانٹنا چاہتا ہے۔ سرحدوں کا بہترین دفاع کیا جا رہا ہے۔ بھارت سے جنگ کی نہیں امن کی خواہش ہے۔ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں بھارتی کرنل ملوث نکلا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کیلئے سیاسی جماعتوں اور میڈیا نے کردار ادا کیا ہے۔ ثمرات ماتحت عدالتوں تک نہیں پہنچے۔ ہم سے زیادہ تنخواہیں سیشن جج کو ملتی ہے۔ سپریم کورٹ کا مشکور ہوں اس نے نئی روایات کو جنم دیا۔ اسے ایک ہی برش سے پینٹ کرنا مناسب نہیں۔ مدارس سب سے بڑی این جی او ہیں۔ ان میں 16 لاکھ بچے پڑھتے ہیں۔ بعض اینکرز مذہب بیچنے پر لگے ہوئے ہیں۔ تبدیلی روح کے اندر آنی چاہئے ظاہری نہیں۔ حلیہ بدلنے سے انسان اچھا مسلمان نہیں بن جاتا۔

ای پیپر-دی نیشن