• news

حکومت سفارشات پر عمل نہیں کرتی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی سپیکر سے شکایت‘ متعلقہ وزیر کو ذمہ دار ٹھہرائیں : ایاز صادق

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا ایک اجلاس گزشتہ روز سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے سپیکر سے شکایت کی کہ حکومت ان کی سفارشات پر عمل درآمد نہیں کرتی جس پر سپیکر نے سٹینڈنگ کمیٹیوں کے سربراہوں کو مشورہ دیا کہ وہ قانون کے مطابق متعلقہ وزیر کو ذمہ دار ٹھہرائیں اور اس کے نوٹس میں لائیں کہ سٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ سپیکر نے یہ بھی بتایا رولز کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹی کا جو رکن دو اجلاسوں سے غیر حاضر رہے اس کی رکنیت منسوخ کر دی جائے۔ سپیکر نے کہا رول 201 کے تحت حکومت پر لازم ہے کہ وہ سٹینڈنگ کمیٹیوں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کا جواب دے سپیکر نے سٹینڈنگ کمیٹیوں کے سربراہوں کو بتایا کہ قومی اسمبلی میں ریسرچ آفیسرز بھرتی کئے جائیں گے۔ سپیکر نے سٹینڈنگ کمیٹیوں کے سربراہوں کو یقین دلایا کمیٹیوں کی ویب سائٹس بنانے میں اسمبلی سیکرٹریٹ ان کی مدد کرے گا۔ سپیکر نے ایک شکایت پر کہا جو ذرائع سٹینڈنگ کمیٹی کو اطلاعات فراہم کرنے سے گریز کرے گی اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
سپیکر سے شکایت

ای پیپر-دی نیشن