کراچی، فائرنگ کے واقعات میں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو فائرنگ کے واقعات میں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد ہلاک اور ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ گلشن اقبال میں ڈرائیو وے سکیورٹی کمپنی کے دو گارڈز بینک سے رقم نکلوا کر موٹرسائیکل پر جارہے تھے بیت المکرم مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ان سے رقم چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں سکیورٹی گارڈز 40 سالہ اللہ بخش اور 30 سالہ شعیب شدید زخمی ہوگئے۔ اللہ بخش نے جناح ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ اورنگی ٹاﺅن میں نشان حیدر چوک پر مسلح افراد نے ایک شخص انعام الحق کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جو سیاسی کارکن بتایا جاتا ہے، سکھن کے علاقے بھینس کالونی میں روڈ نمبر7 پر موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان بھینسوں کی بیوپاری 30 سالہ غلام مرتضیٰ جیلانی ولد حسین بخش کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔
قتل