شکیل آفریدی کیس: فاٹا ٹریبونل کا پی اے خیبر ایجنسی کو مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم
پشاور(بےورورپورٹ)فاٹا ٹریبونل نے کالعدم تنظیم سے روابط کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کے کیس میں پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کی جانب سے ریکارڈ فراہم نہ کرنے کے باعث سماعت چار فروری تک ملتوی کردی ہے جبکہ پی اے خیبر ایجنسی کو اگلی سماعت پر مکمل ریکارڈفراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں فاٹا ٹریبونل میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت ہوئی ٹریبونل کے تین ممبران میں سے چیئرمین شاہ ولی خان اور پیر فدا پر مشتمل دو ممبران نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے موقع پر ٹریبونل کو بتایا گیا کہ پولٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کی جانب سے کیس کا ریکارڈ نہیں بھیجا گیا جس پر دو رکنی بنچ نے برہمی کا اظہار کیا اور اگلی سماعت پر کیس کی تفصیلات فاٹا ٹریبونل کو بھیجنے کے احکامات دئیے جبکہ کیس کی سماعت چار فروری تک ملتوی کردی گئی۔
شکیل آفریدی کیس