ویمنز کرکٹ: پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں 55 رنز سے شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ55 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز برابر کرلی۔ پاکستان نے124 رنز جوڑے۔ کپتان ثناء میر نے ناقابل شکست 48 ‘جویریہ خان نے25 رنز رنز بنائے ۔لنکن ویمن کا مایوس کن آغاز رہا۔ ثناء میر نے لنکن کپتان کو پانچ رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ ثناء میر نے تیرہویں اوور کی پہلی تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ویمن کرکٹ کے ٹی 20 فارمیٹ میں ثناء میر ہیٹ ٹرک کرنے والی پانچویں کرکٹر بن گئیں۔ اسماویہ اقبال نے پانچ ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف انہی کی سرزمین پر ہیٹ ٹرک کی تھی۔ سری لنکن ٹیم 62رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ 9کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔ ثنا ء میر نے چودہ رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔