• news

افغانستان میں غیر معینہ مدت تک رہیں گے: امریکی کمانڈر

اسلام آباد (اے پی پی) امریکی فوجی کمانڈر جان کمپبل نے افغانستان میں طویل المیعاد فوجی موجودگی کا امکان ظاہر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جان کمپبل نے کہا ہے کہ امریکی فوجی افغانستان میں غیر معینہ مدت تک رہیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکی فوجی افغانستان میں برسہابرس تک بھی رہ سکتے ہیں۔ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر نے اس بات کا بھی دعوی کیا کہ طالبان کو افغانستان میں شکست ہوئی ہے اور ان کے حملے بھی کم ہوگئے ہیں۔
امریکی کمانڈر

ای پیپر-دی نیشن