• news

بے نظیر قتل کیس: استغاثہ کے 2 گواہوں کے بیان قلمبند

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے جمعہ کے روز سانحہ لیاقت باغ بے نظیر بھٹو و دیگر قتل کیس کی جیل ٹرائل کے دوران استغاثہ کے دو گواہوں اس وقت کے ڈائریکٹر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل بریگیڈئر (ر) جاوید اقبال چیمہ اور بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹر حبیب کی شہادتیں قلمبند کیں۔ اس موقع پر وکلاءصفائی نے گواہوں پر جرح کی۔ مقدمے میں ملوث پولیس افسر سعود عزیز عدالت میں حاضر تھے جبکہ خرم شہزاد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ ملزمان اعتزاز شاہ‘ عبدالرشید ‘ شیر زمان‘ رفاقت ‘ حسنین گل عدالت میں حاضر ہوئے۔19 جنوری کو استغاثہ کے مزید چار گواہوں کو شہادت کے لئے طلب کر لیا گیا۔
بے نظیر کیس


ای پیپر-دی نیشن