آرڈیننس میں توسیع کی منظوری سے پارلیمنٹ کی ساکھ متاثر ہوئی: خورشید شاہ
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی سے لیوی ٹیکس آرڈیننس میں توسیع کی منظوری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آرڈیننس کو منظور کرنے سے پارلیمنٹ کی ساکھ متاثر ہوئی۔ پارلیمنٹ کی ساکھ کیلئے ہم نے چار ماہ لڑائی کی، حکومت کا یہی رویہ رہا تو آئندہ ساتھ نہیں دینگے۔ ملک میں تین چار دن کا فرنس آئل رہ گیا ہے، چند روز بعد ملک اندھیرے میں ڈوب جائیگا۔ پی پی کے دور میں سردیوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر تھی، سردیوں میں اتنی لوڈشیڈنگ حکومت کی ناکامی ہے، حکومت اور عمران خان کو ملک کے حالات کے بارے میں سوچنا چاہئے۔