کوئٹہ: جعلی شناختی کارڈ بنانے پر نادرا کے 2اہلکاروں کو قید و جرمانے کی سزائیں
کوئٹہ(نوائے وقت نیوز)احتساب عدالت نے جعلی اور غیر قانونی شناختی کارڈ بنانے کے جرم میں ملوث نادرا کے 2اہلکاروں کو سزا دی ۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے مجرموں کو 7,7سال قید اور 40،40لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔