• news

ملتان، گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر میں دھماکہ 2 بچوں سمیت 6 زخمی

ملتان (نوائے وقت نیوز) قادر پور راں میں گھر میں گیس سلنڈر  پھٹنے سے  دھماکہ ہو گیا،  جس سے  2 بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے  سے گھر کو نقصان پہنچا اور علاقہ  لرز اٹھا۔ پولیس  اور امدادی  کارکنوں نے اطلاع ملتے ہی  کارروائی  شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن