• news

داعش کی نام نہاد خلافت مسترد‘ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے آزاد فلسطینی ریاست ضروری ہے: پاکستان

نیو یارک(آن لائن+ نمائندہ خصوصی ) سلامتی کونسل میں مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر بحث کی گئی ، اس موقع پر خطاب کرتے پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان داعش کی جانب سے نام نہاد خلافت کو مسترد کرتا ہے ، عالمی تہذیب کو محفوظ رکھنے کیلئے سب کو مل کر داعش کو روکنا ہو گا، پاکستان داعش کی دہشت گرد کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ  شام میں جنگ بندی اور اقوام متحدہ کی سیاسی عمل کی بحالی کے لئے کی گئی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لئے آزاد فلسطینی  ریاست کا قیام ضروری ہے ۔مسعود خان نے کہا کہ تنازعات اور پر تشدد کارروائیوں سے بچنے کے لئے سفارت کاری کا عمل تیز کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کی سرحدی تعین1967 سے قبل جغرافیائی حیثیت کے مطابق ہونی چاہیے ۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان رابطوں کے فقدان سے صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن